Select Page

Eye Health Education in Urdu

 

 

 

معلوماتِ صحتِ چشم اردو زبان  میں

آنکھوں کی صحت کی معلومات کی ترقی  اور ترویج انتہائی اہم ہے۔ آنکھوں کے مریضوں کے لئے تعلیمی مواد انگریزی اور ہسپانوی جیسی زبانوں میں آن لائن دستیاب ہے۔ نئی آن لائن ٹرانسلیشن ٹکنالوجی (گوگل ٹرانسلیٹ) کو حال ہی میں بہت ساری ویب سائٹوں میں دوسری زبانوں کے لئے شامل کیا گیا ہے۔ اگرچہ یہ سہولت اردو زبان کے لئے بھی دستیاب ہے ، لیکن فراہم کردہ ترجمے الفاظ اور گرامر کی غلطیوں سے بھرے ہوتے ہیں۔ اردو میں آنکھوں کی صحت کی معلومات اور مریضوں کے تعلیمی مواد کی کمی ہے۔ ایکویٹی آئی سنٹر اپنے سربراہ ڈاکٹر ضیا ء المظہری کی قیادت میں اس سلسلے میں سنجیدہ کوشش کر رہا ہے

Author: Dr Zia ul Mazhry

The development of concise, effective ophthalmology health information is extremely important, but also time-consuming and expensive. The education materials for eye patients are abundantly available online in languages like English and Spanish. New online translation technology (Google Translate) has been incorporated recently into many websites for other languages. Though this facility is available for the Urdu language also, the translations provided are full of vocabulary and grammatical errors. There is a lack of ophthalmology health information and patient education material in Urdu. My goals were to raise awareness of this issue, consider possible solutions, and put forth a method by which this material may be developed and made available to the public.

اردو زبان میں  آ نکھوں کی صحت

کے بارے میں سوالات اور جوابات

THE CHOSEN TOPICS

1. Flashes and Floaters, روشنی کی چمک اور اشکالِ نظر
2. Retinal Detachment, پردہءِ نظر کی علیحدگی
3. Macular Degeneration, نظر کے مرکز کا بگاڑ
4. Diabetic Retinopathy, پردہءِ بصارت پہ ذیابیطیسی اثرات
5. Cataract, سفید موتیا
6. Glaucoma, کالا موتیا
7. Blepharitis, پپوٹوں کی سوزش
8. Dry Eye, چشمِ خشک
9. Presbyopia, پیر نظری
10. Keratoconus مخروطی قرنیہ

(FLASHES AND FLOATERS) روشنی کی چمک اور اشکالِ نظر

تیرتی ہوئی اشکالِ نظر سرمئی یا سیاہ ذرات، لکیریں یا مکڑی کے جالےکے طور پر آنکھوں کے سامنے ظاہر ہوتی ہیں ۔ آنکھوں کی حرکت کے ساتھ اشکالِ نظر کی حرکت بھی بڑھ جاتی ہے۔ آنکھوں کی حرکت ختم بھی ہو جا ئےتو ان کی ادھر ادھر حرکت جاری رہ سکتی ہے۔ اشکالِ نظر آنکھ کی نقل و حرکت کی مستقل پیروی نہیں کرتے۔

(RETINAL DETACHMENT) پردہ ءِ نظر کی علیحدگی

پردہ ءِ بصارت روشنی کے لئے حساس آنکھ کے اندر ایک عصبی استر ہے ۔ یہ عضو روشنی کو دماغ کی طرف بھیجنے کے لیے ایک برقی سگنل میں تبدیل کر دیتا ہے ۔ اس کو ایک کیمرے میں فلم سے تشبیہ دے سکتے ہیں ۔

(MACULAR DEGENERATION) نظر کے مرکز کا بگاڑ

مرکزِ نظر آنکھ کے پردہءِ بصارت کا ایک چھوٹا سا مرکزی حصہ ہے۔ جو تیز نگاہی کو کنٹرول کرتا ہے۔ ہمارے پڑھنے ،چہرے پہچاننے، گاڑی چلانے ،ٹیلیویژن دیکھنے، کمپیو ٹر استعمال کرنے اور باریک بینی سے کیے جا نے والے کسی کام کی صلاحیت کا انحصار مرکزِ نظر کی صحت پر ہے۔

(DIABETIC RETINOPATHY) پردہءِ بصارت پہ ذیابیطیسی اثرات

اگر آپ کوذیابیطیس ہے۔تو آنکھ کے پچھلے پردے میں خون کی باریک نالیوں سے خون رس سکتا ہےیاوہ مکمل بند ہو سکتی ہیں۔جس کو بصری ذیابیطیسی اثرات کہتے ہیں۔اس کے علاوہ اس میں خون کی نئی نالیاں بھی بن سکتی ہیں۔جن میں مواد کے رسنے اور خون کے بہہ جانے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

(CATARACT) سفید موتیا

آنکھ کا قدرتی عدسہ جو کہ تصویر کو پردہءِ بصارت پر مرتکز (Focus)کرنے والے نظام کا ایک اہم حصہ ہے ۔ اس میں عمر گزرنے کے ساتھ پیدا ہونے والی دھندلاہٹ کو سفید موتیاکہا جاتا ہے۔کیٹاریکٹ (Cataract)  جسے  عام زبان میں سفیدموتیا کہا جاتا ہے۔ امراضِ چشم میں سب سے عام ہے اور الحمدللہ قابل علاج بھی ہے۔

(GLAUCOMA) کالا موتیا

کالا موتیا جسے کالا پانی بھی کہا جاتا ہے۔ آنکھوں کے مہلک امراض میں شمار ہوتا ہے ۔جوکہ دنیا بھرمیں ناقابل علاج اندہے پن کی ایک بڑی وجہ ہے۔  زیادہ دباؤ (IOP) آنکھ کو نقصان پہنچاتا ہے ۔اس میں سب سے زیادہ آنکھ اور دماغ کو ملانے والی عصبِ باصرہ (Optic Nerve) متاثر ہوتی ہے۔ اس کے اعصاب(Fibers) آہستہ آہستہ ختم ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور آنکھ اور دماغ کا رابطہ کمزور ہوتے ہوتے بالاآخر منقطع ہو جاتا ہے۔ یہ کالا موتیا کہلاتا ہے۔ گویایہ صرف ایک مرض نہیں بلکہ ایک پوری کیفیت (Syndrome)کا نام ہے۔

(BLEPHARITIS) پپوٹوں کی سوزش

آنکھ کے پپوٹوں کی سوجن یا ورم کو پپوٹوں کی سوزش کہتے ہیں۔عام طورپر خوردبینی جاندار بیکٹیریا اس عفونت کا باعث بنتے ہیں۔بالوں کی جڑوں میں پائی جانے والی سکری اور بعض جلدی بیماریاں اور  حساسیت بھی پپوٹوں کی سوزش پیدا کر سکتی ہے۔

(DRY EYE) چشمِ خُشک

آنکھ میں بننے والے آنسو جب مقدار یا اجزائے ترکیبی کے لحاظ سےدرست  نہیں رہتےتوخشک آنکھ کی علا مات پیدا ہوجاتی ہیں۔بعض اوقات آنسوؤں کی حد  سے زیادہ تبخیر بھی اس کا باعث بنتی ہیں۔

(PRESBYOPIA) پیر نظری

بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ ساتھ آہستہ آہستہ  چیزو ں کو قریب  سے دیکھنے کی صلاحیت  کم ہونے لگتی ہے۔اسے پیر نظری کہتے ہیں ۔اس  کا یونانی زبا ن میں مطلب بوڑھی آنکھ ہے۔

(KERATOCONUS) مخروطی قرنیہ

مخروطی قرنیہ دراصل قرنیہ کی ایک ایسی خرابی کا نام ہے۔جس میں قرنیہ کے اند ر بتدریج پتلا پن اور بے قاعدہ کج نظری پیدا ہوجاتی ہے۔

Share This