Select Page

(Flashes and Floaters) روشنی کی چمک اور اشکالِ نظر

تیرتی ہوئی اشکالِ نظر (فلوٹر) سے کیا مراد ہے؟

تیرتی ہوئی اشکالِ نظر سرمئی یا  سیاہ ذرات، لکیریں یا مکڑی کے جالےکے طور پر آنکھوں کے سامنے ظاہر ہوتی ہیں ۔ آنکھوں کی حرکت کے ساتھ اشکالِ نظر کی حرکت بھی بڑھ جاتی ہے۔ آنکھوں کی حرکت ختم بھی ہو جا ئےتو ان کی ادھر ادھر حرکت جاری رہ سکتی ہے۔ اشکالِ نظر آنکھ کی نقل و حرکت  کی مستقل پیروی نہیں کرتے۔

تیرتی ہوئی اشکالِ نظر کی وجوہات کیا ہیں؟

تیرتی ہوئی اشکالِ نظر کی وجہ وہ جسامت یا ٹکڑے ہوتے ہیں جو آنکھ کے پچھلے حصے میں موجود زجاجی جیلی(Vitreous) میں پائے جاتے ہیں۔روشنی اشکالِ نظر کے سائے پردہ ءِ بصارت پر ڈال دیتی ہے۔ یہ دراصل فلوٹرکا سایہ ہے جسے آپ دیکھتے ہیں ۔ اس کے اسباب میں سنگین

آنکھ میں پیدا ہونے والی چمک سے کیا مراد ہے؟

آنکھ میں پیدا ہونے والی چمک دراصل  روشنی کا  ایک ایسا احساس ہے ۔جو آنکھ کے اندرونی عوامل سے پیدا ہو تا ہے۔ باہر موجود روشنی یا اندھیرے سے اس کا براہ ِراست کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ وہ ظاہری طور پر بہت سے چھوٹے روشن چراغ یا آسمانی بجلی کی چمک کی صورت میں نمودار ہوتے ہیں۔

آنکھ میں پیدا ہونے والی چمک کے عام اسباب کیا ہیں؟
  1. جب زجاجی جیلی سکڑتی ہے تو پردہ ءِ بصارت پر کھنچاوُ پیدا کرتی ہے ۔جس کے نتیجے میں چمک کا احساس پیدا ہو سکتا ہے۔ یہ چمک صرف ایک سیکنڈ یا اس سے بھی کم عرصے کے لئے رہتی ہے ۔مگر عام طور پر بار بار واقع ہوتی ہے ۔ وہ آنکھ کی حرکت کے ساتھ ایک اندھیرے کمرے میں زیادہ واضح ہو سکتی ہے ۔ اسکی ایک عام وجہ عمر ہے ۔ عمومی طور پر چوتھی یا پانچوی دھائی میں زجاجی جیلی پردہ ءِ بصارت سے علیحدہ ہونے لگتی ہے۔ بعض لوگوں کو دردِ شقیقہ کے ساتھ ایک مختلف قسم کی چمک کا تجربہ ہو سکتا ہے ۔ یہ مختلف رنگوں کی جلتی بجھتی روشنیاں ہو سکتی ہیں۔جوکہ مسلسل پندرہ منٹ کی مدت کے لئے موجود رہ سکتی ہیں۔ یہ روشنی مرکز میں پیدا ہو کر آہستہ آہستہ بصری میدان کے کناروں کی طرف سفر کرتی ہے۔ سر درد عمومی طور پر ایک طرف اور شدید ہوتا ہے۔
کیا تیرتی ہوئی اشکالِ نظر اور آنکھ میں پیدا ہونے والی چمک سنجیدہ اور خطرناک ہوتی ہیں؟

بہت سے لوگوں کی آنکھوں میں تیرتی ہوئی اشکالِ نظر لمبے عرصے سے موجود ہو سکتی ہیں ۔ آنکھ میں پیدا ہونے والی چمک کا عمر سے تعلق اوپر بیان کیا جا چکا ہے۔تا ہم ان دونوں علامات کا اچانک اور شدت سے آغاز کسی خطرناک بیماری کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے ۔جس میں پردہ ءِ نظر کی علیحدگی بھی شامل ہے۔ ایسی صورتِ حال میں فوری طور پر ماہرِ امراضِ چشم سے رجوع کرنا ضروری ہے۔

اور اس کی علیحدگی سےکیا مرادہے؟ (Vitreous) زجاجی جیلی

زجاجی جیلی ایک جیلی کی طرح کا مواد ہے جو آنکھ کے اندر خلا کو پُر کرتا ہے ۔ عمر کے ساتھ اِس جیلی کے ریشے اور پانی ایک دوسرے سے جدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ ایک پتلے مائع میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ یہ عمل قریب نظری اور چوٹ لگنے کی صورت میں تیز تر ہو تاجاتا ہے۔ یہی تبدیلیاں اشکالِ نظر اور چمک پیدا ہونے کا باعث بھی بنتی ہیں۔

پردہ ءِ بصارت یا ریٹینا کیا ہے؟

پردہ ءِ بصارت یا ریٹنا روشنی کے لئے حساس عضو ہے جو آنکھ کے اندر ایک پتلے ورق کی طرح لگا ہوا ہے ۔ یہ عضو روشنی کو دماغ کی طرف بھیجنے کے لیے برقی اشارات میں تبدیل کر دیتا ہے ۔ پردہ ءِ بصارت کو کیمرے کی ایک فلم سے تشبیہ دے سکتے ہیں ۔

تیرتی ہوئی اشکالِ نظر اور آنکھ میں پیدا ہونے والی چمک کی صورت میں ڈاکٹر آنکھ کا معائنہ کس طرح کریں گے؟

آپ کا ڈاکٹر زجاجی جیلی یا پردہ ءِ بصارت کو پہنچنے والے نقصان کے ثبوت کے لئے آنکھ کا اندرونی جائزہ لے گا ۔اِن علامات کااچانک آغاز اکثر جیلی کے پردہ ءِ بصارت سے الگ ہونے کی وجہ سے ہے ۔ تقریباً   10 فی صد صورتوں میں پردہ ءِ بصارت میں سوراخ پیدا ہو سکتا ہے ۔ زیادہ تر صورتوں میں ریٹینا  یا پردہءِ نظر علیحدہ نہیں ہوتا۔ تا ہم آپ کا ڈاکٹر آپ کی آنکھوں کا کچھ عرصے بعد دوبارہ معائنہ کرنا چاہے گا ۔

تیرتی ہوئی اشکالِ نظر اور آنکھ میں پیدا ہونے والی چمک کی صورت میں کیا کر سکتے ہیں؟
  1. اِن علامات کا چند دنوں یا ہفتوں کے اندر اندر خود بخود ٹھیک ہو جانے کا امکان ہے ۔ اس صورت میں بھی پردہ ءِ بصارت کی علیحدگی کا امکان باقی رہتا ہے۔ اس لئےایک ماہرِ امراض ِچشم کی طرف سے جانچ پڑتال اہم ہے ۔ تیرتی ہوئی اشکالِ نظرکا وجود چمک  کی نسبت  زیادہ  دیر تک رہ سکتا ہے ۔ زیادہ تر صورتوں میں وہ آہستہ آہستہ ہفتوں یا مہینوں تک نظر آتی رہتی ہیں ۔ اکثراوقات وہ مکمل طور پر دور نہیں ہوتیں اور  پھرزیادہ تر لوگ ان کو نظر انداز کرنا   بھی سیکھ جاتے ہیں ۔  اس کے علاوہ پردہ ءِ بصارت میں سوراخ یا اس کی علیحدگی کی صورت میں آپ کا معالج آپ سے تفصیلی گفتگو کرے گا۔
کیا تیرتی ہوئی اشکالِ نظر کے لئے کوئی علاج موجود ہے؟

جی ہاں ایک نئی لیزر مشین تیرتی ہوئی اشکالِ نظر کے علاج کے لئے دستیاب ہے ۔ جس کا نام یاگ وٹریولائیسس

(YAG Vitreolysis)

کے طور پر جانا جاتا ہے ۔  اس  مشین کو  منتخب کردہ مریضوں میں آؤٹ ڈور کی بنیاد پر استعمال کیا جا سکتا ہے

Share This