Select Page

Retinal Detachment, پردہءِ نظر کی علیحدگی

پردہ نظر کی علیحدگی کی صورت میں زیادہ تر لو گو ں کو اشکال نظر اور چمک کی علا مات کا سا منا ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے پردہءِ نظر کی علیحدگی شروع ہو جا تی ہے۔اور ایک طرف سے احاطہ  ءِنظر کو سکیڑنے والا پردہ بھی اس کی علا ما ت میں سے ایک ہے ۔ یہ پردہ ایک گہرے اندھیرے کی صورت میں پھیلتا چلا جا تا ہے۔ اور مرکزی نظر کو بھی بند کر دیتا ہے۔

پردہءِ نظر کی علیحدگی

پردہ ءِ بصارت یا پردہ ءِ نظر کیا ہے؟

پردہ ءِ بصارت روشنی کے لئے حساس آنکھ کے اندر ایک عصبی استر ہے ۔ یہ عضو روشنی کو دماغ کی طرف بھیجنے کے لیے ایک برقی سگنل میں تبدیل کر دیتا ہے ۔ اس کو ایک کیمرے میں فلم سے تشبیہ دے سکتے ہیں ۔

زجاجی مادہ کیا ہے؟

زجاجی مادہ  آنکھ کے اندر کی  زیادہ تر جگہ کو پُر کرتا ہے۔ یہ ایک جیلی کی طرح  کامواد ہے۔جو آنکھ کی پشت پر پردہ ءِ نظر اور سامنے موجود عدسہ  اور قزحیہ (آئرس )کے درمیانی خلا میں پایا جاتا ہے۔

زجاجی مادہ کی علیحدگی کا کیا مطلب ہے؟

زجاجی مادہ    میں عمر کے ساتھ ہونے والی تبدیلیاں اسے ایک  جیلی سے مائع میں تبدیل کر دیتی ہیں۔ اس کے نتیجے میں آنکھ کے اندر زجاجی مادہ کا سقوط واقع ہو جاتا ہے اور مادہ زجاجی کی پردہ ءِ نظر سے علیحدگی کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔یہ عمل اشکالِ نظر اور چمک جیسی علامات پیدا کر سکتا ہے اور پردہ ءِ نظر میں سوراخ بننے کا موجب بھی بن سکتا ہے۔

پردہ ءِ نظر کے سوراخ سےکیامراد ہے؟

جب  زجاجی مادہ پردہ ءِ نظر سےعلیحدہ ہو جاتا ہے ۔تو پردہ ءِ نظر پر کھنچاؤ پیدا ہو سکتا ہے۔ اس کھنچاؤ کے نتیجہ میں پردہ ءِ نظر میں سوراخ بن سکتے ہیں۔ بعض  سوراخ آنکھوں کے پردہ  ءِ نظر کے سامنے واے حصے میں واقع ہوتےہیں۔ بعض اوقات یہ سوراخ پردہءِ نظر کی علیحدگی کا موجب بھی بن سکتے ہیں۔

پردہءِ نظر کے سوراخ کی علامات کیا ہو سکتی ہیں؟

پردہءِنظر کےسوراخ  سے اشکال نظر اور چمک جیسی علامات پیدا ہو سکتی ہیں۔ ایسی صورت میں ماہر ِامراض ِچشم کو دِکھا نا بےحد ضروری

ہو جا تا ہے۔پردہءِنظر کی علیحدگی  دراصل اُسکا آنکھ کی پچھلی دیوار سے علیحدہ ہو جا نا ہے۔ جسکے نتیجے میں نظر جزوی یا کلی طور پر بند ہو سکتی ہے۔اس کی وجہ عمو می طور پر مختلف عوامل کی بناء پر بننے والے سوراخوں سے زجاجی مادہ  کا سورا خ میں سے گزر کر پردے کے پیچھے جمع ہونا ہے۔

پردہءِ نظر کی علیحدگی کی علا ما ت کیا ہیں؟

زیادہ تر لو گو ں کو اشکال نظر اور چمک کی علا مات کا سا منا ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے پردہءِ نظر کی علیحدگی شروع ہو جا تی ہے۔اور ایک طرف سے احاطہ  ءِنظر کو سکیڑنے والا پردہ بھی اس کی علا ما ت میں سے ایک ہے ۔ یہ پردہ ایک گہرے اندھیرے کی صورت میں پھیلتا چلا جا تا ہے۔ اور مرکزی نظر کو بھی بند کر دیتا ہے۔

پردہءِنظر کی علیحدگی کن لوگوں کو پیش آ سکتی ہے؟

آگرچہ کو ئی بھی پردہءِنظرکی علیحدگی میں مبتلا ہو سکتا ہے۔ لیکن وہ لوگ جوقر یب نظر ی کا شکارہوں یاوہ جن کی عمر 50 سال سے زیا دہ
ہو چکی ہواور یاپھر وہ آنکھیں جو پہلےکبھی کسی چوٹ کا شکار ہو چکی ہوں۔وہ اس مرض سے زیادہ متا ثر ہو سکتے ہ

پردہءِ نظر کی علیحدگی کا علاج کیسے کیا جا سکتا ہے؟

پردہءِنظر کے وہ سوراخ  جو ابھی علیحدگی کا با عث نہ بنیں ہوں۔ اُن کولیزر شعاعوں یا  انجمادی طریقہ ءِعلاج سے بند کیا جا سکتا ہے۔اور اس کے علاوہ  پردہءِ نظر کی علیحدگی کیلئے اْسکی نوعیت کے مطابق محتلف طریقہ علاج بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ جوکہ مندرجہ ذیل ہیں۔

سے کیا مراد ہے؟ (Pars Plana Vitrectomy)پارز پلینا وٹریکٹومی

وٹریکٹومیVitrectomy) )  زجا جی ما دہ کاخاص مشین کے ذریعے کاٹ کر نکا لنا ہے۔  جراحی کے آخر میں متوازن نمکیات والا پانی کا محلول آنکھ میں چھوڑا جا سکتا ہے جس کی جگہ بہت جلد آنکھ کا اپنا پانی لے لیتا ہے- تا ہم زجا جی ما دہ کے اند ر یا اْسکی جگہ سیلیکا ن تیل

(Silicon Oil) یامختلف ہوائی آمیزے بھی ڈالے جا سکتےہیں۔

کیا پردہ علیحدگی کی جراحی کے نتیجے میں میری نظر بحال ہو سکتی ہے؟

پردہءِنظر کی علیحدگی میں مرکزِ نظر کی علیحدگی کا شامل نہ ہو نا اچھی نظر کی بحالی کا باعث بن سکتا ہے۔تاہم تما م تر مریضوں میں نظر کی بحالی پوری طرح ممکن نہیں ہو تی۔ اور بعض اوقات تو  مزید  پیچید گیوں کے نتیجے میں نظر مکمل طورپر ختم بھی ہو سکتی ہے۔ جس سے مزید  جراحیوں کی ضرورت بھی پیش آسکتی ہے۔

Share This